پنجاب میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل

بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل

(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں بھینسوں کے گوبر پر ماہانہ ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی رواں ماہ بھینسوں کے باڑوں کی صفائی کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گی جس کا آغاز لاہور کی گوالا کالونی سے کیا جائے گا،گوالا کالونی میں بھینسیں رکھنے والے گوبر اٹھانے کیلیے ماہانہ ٹیکس ادا کریں گے، پائلٹ پروجیکٹ کے آغاز کیلیے مذکورہ علاقے میں باڑوں کا سروے مکمل کر لیا گیا۔ بھینسوں کے مالکان سے گوبر اٹھانے کی فیس 30 سے 60 روپے ماہانہ وصول کی جائے گی، ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے بھینسوں کی فی کس ماہانہ فیس موصول کی جائے گی۔

Comments