پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈرامائی تبدیلیاں، نواز شریف کی مداخلت فیصلہ کن ثابت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈرامائی تبدیلیاں، نواز شریف کی مداخلت فیصلہ کن ثابت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈرامائی تبدیلیاں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیونکر اور کیسے ممکن ہوئی؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے حوالے سے نواز شریف کی مداخلت فیصلہ کن ثابت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم کے درمیان اس معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کے نتیجے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات سامنے آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں کمی کی ہدایت دی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے لیوی میں کمی کی منظوری دی، اعلیٰ سطحی مشاورت اور حکمت عملی کے باعث پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی ممکن ہوئی۔ مزید برآں نواز شریف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق عوامی ریلیف کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے، گڈز اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دینے کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ہے۔ اسی طرح کسانوں کے لیے ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر جبکہ بائیک سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کی حکمت مرتب کی گئی، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Comments