مہک ملک پوڈ کاسٹ کے دوران رو پڑیں, سب بتا دیا

مہک ملک پوڈ کاسٹ کے دوران رو پڑیں, سب بتا دیا

مہک ملک پوڈ کاسٹ کے دوران رو پڑیں ، سب بتا دیا: میں دُہائیاں دیتی رہتی ہوں مگر طاقتور لوگ مجھے اس عمل سے ضرور گزارتے ہیں ، ریحان طارق کیساتھ ایک پوڈ میں مہک ملک رو پڑیں ،دُکھی لہجے میں کہا مجھ سمیت سارے ٹرانس جینڈرز کو زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، میں نے خود کئی بار ایسے لوگوں کے آگے ہاتھ جوڑے، انکی منتیں کیں ،ترلے لیے کہ ہم نے اپنے اللہ سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہم نے اس عمل سے نہیں گزرنا ، مگر طاقتور لوگ ٹس سے مس نہیں ہوتے اور زبردستی ہمیں اس عمل سے گزارتے ہیں ، لوگ اتنے بے خوف ہوچکے ہیں کہ وہ نہ اللہ سے ڈرتے ہیں نہ کسی فرد سے۔۔۔ کئی دفعہ ہم بے بس ہوتے ہیں ،اتنے بے بس کہ اپنا دفاع تک نہیں کرپاتے ، ہم ڈانسر ہیں ، کیا لوگوں کو نہیں پتہ کہ ہم نہ محبت کرسکتے ہیں نہ کسی کو اپنا سکتے ہیں ، مگر اس کے باوجود طاقتور ، ظالم لوگ باز نہیں آتے ،مہک ملک نے کہا کہ ہمیں کوئی اچھا بھی لگے تو اظہار نہیں کرتے اسکا کوئی فائیدہ نہیں

Comments