پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے اپنے والد کے آخری ایام کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا

پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے اپنے والد کے آخری ایام کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا 

پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے اپنے والد کے آخری ایام کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ میرا اور میرے والد کا رشتہ ہمیشہ سے تھوڑا مشکل رہا۔ میں سمجھتا تھا کہ ان کے سامنے سچ بولنا اور تنقید کرنا ضروری ہے، چاہے وہ کتنی ہی تلخ باتیں کیوں نہ ہوں۔

مگر وقت گزرنے کے ساتھ احساس ہوا کہ میری باتوں سے انہیں تکلیف پہنچتی تھی۔ بلال نے بتایا کہ جب میں نے ان سے معافی مانگی تو انہوں نے بنا کسی شکوے کے صرف اتنا کہا کہ "کوئی بات نہیں، بھول جاؤ"۔ باپ کا یہ بڑا پن اور معاف کر دینے والا دل آج بھی مجھے ان کی یاد میں تڑپا دیتا ہے

Comments