مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند! نوٹیفکیشن جاری

مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند! نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دیں۔ تمام مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند ہوں گے، دواخانے، تندور اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں ہونے والی تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم ہوں گی۔ ریستوران اور ہوٹل رات 10 بجے تک بند کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان اقدامات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ان احکامات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments