پٹرول ختم ہونے کا خوف؟ حکومت کا اہم اعلان...

پٹرول ختم ہونے کا خوف؟ حکومت کا اہم اعلان...

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خطرہ نہیں۔ حکام کے مطابق 2 آئل ٹینکر پیر کو پہنچ جائیں گے جس سے سپلائی مزید بہتر ہو جائے گی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی خبروں کے بعد ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر رش دیکھنے میں آیا اور شہریوں نے اضافی ایندھن خریدنا شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال زیادہ تر گھبراہٹ میں خریداری کے باعث پیدا ہوئی جبکہ نئی کھیپیں پہنچنے اور ڈپو سے باقاعدہ سپلائی بحال ہونے کے بعد حالات جلد معمول پر آ جائیں گے۔

Comments