وہ وقت جب امجد صابری کو بھارت میں ڈا۔کؤؤں نے گھیر لیا تھا ۔۔۔۔ امجد صابری ایک پروگرام کے سلسلے میں بھارت گئے جہاں جھانسی کے علاقے میں انکا قوالی کا پروگرام تھا۔
پروگرام کے بعد انہیں دہلی واپس جانا تھا۔یاد رہے کہ اس وقت جھانسی کا علاقہ ڈا۔کوؤں کے حوالے سے خاصا بدنام سمجھا جاتا تھا اور رات گئے وہاں سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں تھا۔
لیکن مجبوری کے باعث انہیں رات کے وقت ہی مشکل راستوں سے سفر کرنا پڑا۔راستے میں وہ ایک ہوٹل پر رکے جہاں اتفاق سے ان کے دادا کی قوالی چل رہی تھی۔
جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ امجد صابری وہاں موجود ہیں تو لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے۔ اسی دوران چند مقامی ڈا۔کو بھی وہاں آگئے ،ڈا۔کؤؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی مگر کچھ لوگوں نے انہیں بتایا کہ یہ امجد صابری ہیں تو صورتحال بدل گئی۔
انہوں نے نہ صرف ان کی عزت و تکریم کی بلکہ انہیں خصوصی حفاظت کے ساتھ ہائی وے تک چھوڑ کر آئے تاکہ وہ بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

Comments
Post a Comment