این ڈی ایم اے ک نے ملک بھر میں 31مارچ سے5اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مختلف علاقوں میں ژالہ باری کی پیشگوئی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا،ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں تربت، کیچ، گوادر، خضدار، ژوب اور لسبیلہ کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت،قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران،واشک،، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں اگلے 3سے4روز کے دوران بارش متوقع ہے۔ اگلے 3 سے 4 روز کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، سیالکوٹ، لاہور،میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں 4اپریل تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ خوشاب، سرگودھا،، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، قصور،اوکاڑہ، نارووال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 31مارچ 5اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان، جبکہ چترال، دیر، سوات،شانگلہ، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اورصوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ،، کرک، بنوں اورڈی آئی خان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غزر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی مارچ بارش کا امکان ہے،2سے3اپریل کے دوران سندھ کے شہروں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments
Post a Comment