ملک بھر میں 4 اپریل تک مسلسل بارشیں اور ژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں 4 اپریل تک مسلسل بارشیں اور   ژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں مختلف علاقوں 1 سے 4 اپریل تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر میں 01 اپریل کی رات سے 04 اپریل تک بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرک ، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، وزیرستان، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ،گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے میں بھی یکم سے چار اپریل تک بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ آزاد کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، ہٹیاں بالا، باغ، پونچھ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر ، میرپور،اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب میں بھی بارش ہوگی۔ پنجاب کے دیگر علاقوں نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان ، لیہ،پنجاب کے بعض علاقوں خصوصاً ڈی جی خان ،بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت، سبی، ہرنائی، کوہلو، بولان، خضدار، قلات، سوراب، آواران، لسبیلہ، گوادر، پسنی اورماڑہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں 2 سے 4 اپریل کے دوران شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،سندھ کے اضلاع کشمور، گھوٹکی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد اور تھرپارکر میں 02 سے 04 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 01 سے 04 اپریل کے دوران آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا بھی امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں 01 سے 04 اپریل کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث 01 سے 04 اپریل کے دوران بجلی کے کھمبوں، کمزور انفراسٹرکچر اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، کاشتکاروں کو 01 سے 04 اپریل کے دوران فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید موسمی صورتحال کے باعث 01 سے 04 اپریل کے دوران روزمرہ معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو 01 سے 04 اپریل کے دوران الرٹ رہنے اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہریوں کو 01 سے 04 اپریل کے دوران احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments