مریدکے میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 16 سالہ کنول گھر میں اپنے معذور بھائی کے سامنے درند۔گی کے بعد قت۔ل
مریدکے: انسانیت سوز واقعہ، 16 سالہ دوشیزہ معذور بھائی کے سامنے درندگی کے بعد قت۔ل
مریدکے کی نواحی آبادی لبانوالہ سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک 16 سالہ طالبہ کو اس کے معذور بھائی کے سامنے مبینہ زیادتی کے بعد بیدردی سے مو۔ت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
گھر میں تنہائی کا فائدہ: مقتولہ کنول اپنے 14 سالہ معذور بھائی کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی جبکہ گھر کے باقی افراد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ زخمی دل اور بے بس بھائی کے سامنے یہ لرزہ خیز واردات پیش آئی۔
درندگی کی انتہا: نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فرسٹ ایئر کی طالبہ کنول کو مبینہ طور پر اپنی ہو۔س کا نشانہ بنایا اور پھر اس کا گلہ کاٹ کر اسے قت۔ل کر دیا۔ یہ واقعہ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
پولیس کی کارروائی: مقتولہ کے چچا بابر علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے اہم شواہد ملے ہیں اور ملزمان کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس وحشیا۔نہ فعل نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کیا ہماری بیٹیاں اپنے گھروں کی چار دیواری میں بھی محفوظ نہیں؟ حکومت سے سخت ترین سزا کا مطالبہ ہے!

Comments
Post a Comment