دس دن میں 11 لاکھ افراد کی رجسٹریشن، کیا آپ کو 10 ہزار روپے موصول ہو گئے؟

دس دن میں 11 لاکھ افراد کی رجسٹریشن، کیا آپ کو 10 ہزار روپے موصول ہو گئے؟

لاہور :وزیراعلی پنجاب کے پروگرام "مریم کو بتائیں” کے تحت ہزاروں اہل شہریوں کو شناختی کارڈ ریکارڈ پر براہِ راست جاز کیش موبائل والٹس پر 10,000 موصول ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جامع ویژن کے تحت شروع کیے گئے مالی معاونت کے پروگرام "مریم کو بتائیں” نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔
محض 10 روز کے قلیل عرصے میں 11 لاکھ سے زائد افراد خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں، جبکہ ہزاروں اہل شہریوں کو 10,000 روپے کی امدادی رقم براہِ راست ان کے جاز کیش والٹس میں موصول ہونا شروع ہوگئی ہے۔
چیئرپرسن 1000 ہیلپ لائن اور وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کا اس پروگرام پر اعتماد غیر معمولی ہے، 9.1 لاکھ افراد نے "Maryam ko Batayn” ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کی، 1.4 لاکھ افراد نے ہیلپ لائن "1000” کا استعمال کیا جبکہ 0.5 لاکھ افراد ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہوئے۔
چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر ایک گھنٹے میں 18 لاکھ کالز کی کوشش کی گئی، جو کہ 500 کالز فی سیکنڈ بنتی ہیں، یہ کسی بھی حکومتی ہیلپ لائن پر عوامی دلچسپی کا ایک نیا ریکارڈ ہے

Comments