سونے کی قیمت زمین بوس ہو گئی ،جس نے اب بھی سونا نہ خریدا وہ ساری عمر پچھتائے گا

سونے کی قیمت زمین بوس ہو گئی ،جس نے اب بھی سونا نہ خریدا وہ ساری عمر پچھتائے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی بازار میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی جاری،عالمی مارکیٹ میں سونا 200 ڈالر مزید سستا ہوگیا تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 200 ڈالر مزید سستا ہوگیا ۔

سونا 4895 ڈالر سے گر کر 4695 ڈالر کے نیچے آگیا، ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قدر میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا مزید 21500 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپےکا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونا 18 ہزار 433 روپے مزید سستا ہوگیاہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپےہوگئی ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 601 روپے کی کمی کے بعد 8405 روپے تک گرگئی ہے۔ دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے،برینٹ خام تیل67 اور ڈبلیو ٹی آئی 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

Comments