پشاور سے انسانیت دوستی کی انتہائی خوبصورت مثال, آئیس کا نشا کرنے والی نوجوان لڑکی کی داستان

پشاور سے انسانیت دوستی کی انتہائی خوبصورت مثال, آئیس کا نشا کرنے والی نوجوان لڑکی کی داستان

دنیا اچھے لوگوں کے دم قدم سے قائم ہے : پشاور سے انسانیت دوستی کی انتہائی خوبصورت مثال : آئیس کا نشا کرنے والی نوجوان اور بے سہارا لڑکی کو برباد ہونے سے بچا لیا گیا ، نہ صرف یہ بلکہ ایک مخلص نوجوان سے شادی کروا کے شاندار ملازمت بھی دے دی گئی ۔۔۔۔۔ اس تصویر میں موجود نوجوان لڑکی پشاور میں اپنی ننھی بیٹی کے ہمراہ سڑکوں پر دربدر پھرتی تھی ، یہ آئیس کے نشا میں مبتلا تھی ، گھوم پھر کے مانگ تانگ کر اپنی لت اور بیٹی کے دودھ کا بندوبست کرتی اور کسی پل کے نیچے یا کسی دکان کے باہر سو جاتی ، ایک روز پشاور کی مشہور سماجی شخصیت حکیم خان کی نظر اس پر پڑی وہ اسے شفقت سے اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے ایسے لڑکوں لڑکیوں کے لیے ایک بحالی سنٹر قائم کر رکھا تھا ، حکیم خان نے اس لڑکی کو پیار سے سمجھایا اسکے سر پر ہاتھ رکھا اور اسکی ننھی بیٹی کو اپنی ایک رشتہ دار خاتون کی تحویل میں دے دیا ، اس لڑکی کا علاج 1 سال جاری رہا جسکے بعد ایک روز حکیم خان نے اس لڑکی کو اپنے دفتر بلایا اور کہا اب آپ کا کیا ارادہ ہے کہاں جاؤ گی ، اس نے جواب دیا : بابا : میں کہاں جاؤں میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ، اگر کوئی ہے بھی تو میں انکے پاس نہیں جانا چاہتی ۔۔۔ حکیم خان نے لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا اگر آپ نے مجھے بابا کہا ہے تو آج سے آپ میری بیٹی ہو ، یوں اس خاتون کو اسی بحالی سنٹر کے خواتین والے حصے میں ملازمت دے دی گئی ، کچھ ماہ گزرے اسی بحالی سنٹر میں زیر علاج ایک لڑکے کو اس لڑکی بارے معلوم ہوا تو اس نے اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد اپنے والدین کو بلایا اور اس لڑکی سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ، والدین نے انکار کیا تو بیٹا انکے پیروں میں پڑ گیا اور حکیم خان کی بھی منت کی کہ انکو منائیں ۔۔۔ والدین مان گئے ، دونوں کی دھوم دھام سے اسی بحالی سنٹر یعنی حکیم خان کے گھر میں شادی کی گئی ، سنٹر کے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز و سٹاف نے اپنا بیٹا بیٹی سمجھ کر اس شادی میں اپنا اپنا حصہ ڈالا ، علاقہ کے مخٰیر لوگوں نے بھی کار خیر میں حصہ لیا ، اس نوجوان کو بھی سنٹر میں نوکری دے دی گئی ، رہنے کے لیے ان دونوں کو سنٹر کے قریب مفت گھر بھی دیا گیا اور اب ایک سال سے یہ جوڑا اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ انتہائی خوش و خرم زندگی بسر کر رہا ہے ۔۔۔ بے شک اس دنیا میں برے لوگ بھی بہت ہیں لیکن یہ دنیا حکیم خان جیسے اچھے لوگوں کے دم قدم سے قائم ہے ۔۔ اللہ اس جوڑے اور حکیم خان کی عمر دراز کرے آمین

Comments