بڑی خبر: 4 فروری کی چھٹی؟وزیراطلاعات پنجاب نے بیان جاری کردیا

بڑی خبر: 4 فروری کی چھٹی؟وزیراطلاعات پنجاب نے بیان جاری کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شب برأت کے حوالے سے 4فروری کو چھٹی کے نوٹیفکیشن کو فیک قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب میں چھٹیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 4 فروری سے 8 فروری پنجاب بھر میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا، عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، یہ فیک ہے۔

Comments