اجازت ملنے کے باوجود بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ، انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

اجازت ملنے کے باوجود بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ، انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے باوجود جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے بیرسٹر گوہر کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔ تاہم انہوں نے اکیلے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے درخواست کی کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ایک فیملی ممبر یا وکیل بھی موجود ہوں۔اطلاعات کے مطابق بیرسٹر گوہر کو جیل کے داخلی دروازے تک آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے احکامات کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر فیصلہ کریں گے۔ کہ مذاکرات کب اور کس کے ساتھ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ میں انفیکشن ہے۔ اور اگر یہ درست ہے تو یہ تشویش کی بات ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ فیملی ملاقاتوں پر سیاست کا اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اور پچھلی ملاقات کے دوران بھی انہوں نے اکیلے ملاقات نہ کرنے کا کہا تھا۔

Comments