سخت سے سخت قبض کیلئے آسان اور سکون دہ علاج

سخت سے سخت قبض کیلئے تین آسان گھریلوں نسخے
مجھے گزشتہ تین سال سے قبض تھی۔ ایک دن ایک مخلص کے سامنے اپنا مسئلہ بیان کیا تو اس نے مجھے ایک ٹوٹکہ بتایا۔ میں نے یہ نسخہ صرف سات روز آزمایا اور میری قبض بالکل ختم ہو گئی الحمدللہ۔. آج میں پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔ نسخہ بنانے کے لیئے اجزاء اور بنانے کا طریقہ یہ ہے۔

نسخہ نمبر 1
هوالشافی: تین عدد خشک انجیر لے کر رات کو مٹی کے پیالے میں بھگو دیں۔ صبح انجیر کھا کر وہی پانی پی لیں۔ دوسرے دن دو انجیر تیسرے دن تین عدد انجیر اوپر والے طریقہ سے کھالیں۔
پھر سات روز روزانه مندرجہ بالا طریقہ سے ایک انجیر کا دانہ کھا لیں۔ سخت سے سخت قبض انشاء اللہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔

نسخہ نمبر 2
چند قطرے اور دائمی قبض ختم ess, Beauty رات کو سوتے وقت گائے کے دودھ میں روغن بادام کے چند قطرے ڈال کر پینے سے دائمی قبض ختم ہو جاتی ہے۔ چند دن اس ٹوٹکے کو استعمال کریں انشاء اللہ شفا ہو گی۔

نسخہ نمبر 3
قبض دور کرنے کیلئےسنامکی ایک تولہ اور سونف چھ ماشے پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور اس میں تھوڑی سی شکر ملا کر پئیں۔ قبض دور ہو جائے گی۔

Comments