خبردار : کل گیس اور بجلی بند رہے گی عوام تیار رہیں

خبردار : کل گیس اور بجلی بند رہے گی عوام تیار رہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) آج مرمتی کام کے نام پر شہر قائد کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند رہے گی جس کا دورانیہ 15 گھنٹے بھی ہو سکتا ہے۔کے-الیکٹرک کے 44 فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی کی فراہمی بند کی جائے گی، فیڈرز پر 12 گھنٹے تک بجلی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرمت کے نام پر بجلی کی بندش لوڈشیڈنگ شیڈول کے علاوہ کی جائے گی، کام 15 گھنٹے کے دورانیہ تک کیا جا سکتا ہے، لاکھوں شہری ہفتے کی صبح سے 12 گھنٹے بجلی سے محروم ہوں گے۔

لیاقت آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، ڈیفنس، شاہ فیصل، نورس چورنگی، خواجہ اجمیر نگری، گودھرا اور انڈسٹریل فیڈرز بند ہوں گے۔

گیس کی بندش کا اعلان

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے آج اور کل تمام انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند ہو گی جبکہ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بھی 2 دن گیس کی فراہمی بند ہوگی۔

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد بجلی جبکہ انڈسٹری گیس سے محروم رہے گی۔

Comments