موسم سرما ویسے تو بہت سے لوگوں کو کافی پسند ہوتا ہے لیکن کچھ افراد کو یہ اس وجہ سے اچھا نہیں لگتا کہ اس میں بار بار پیشاب آتا ہے۔
سردیوں میں گرما گرم بستر چھوڑ کر باتھ روم جانا کسی کو نہیں پسند ہوتا اور بہت سے افراد اس سے چھٹکارا بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ مسئلہ ہوتا کیوں ہے؟
نسخہ نمبر 1
بار بار پیشاب آنے کا علاج
بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہو رہی ہو تو ایک چھٹانک بھنے ہوئے چنے کھا کر اوپر سے تھوڑا سا گڑ کھا لیں۔ دس دن لگا تار کرنے سے زیادہ پیشاب آنے کی تکلیف دور ہو جاتی ہے۔ بوڑھے افراد کو یہ نسخہ زیادہ دن تک استعمال کرنا چاہیے۔ نہایت مجرب اور آزمودہ نسخہ ہے۔
نسخہ نمبر 2
پیشاب کا بار بار آنا ختم
سردیوں میں پیشاب بار بار آتا ہے تو مغز چلغوزہ 9 گرام اور مصری 6 گرام ان دونوں اجزاء کو پیس کر کھا لیں۔
ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
نسخہ نمبر 3
کثرت پیشاب سے نجات
انار کا چھلکا پیس کر چار سے چھ ماشہ تک تازہ پانی کیساتھ روزانه دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔ چند دن کے استعمال سے مثانہ کی گرمی اور کثرت پیشاب کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔
اس بیماری سے کیسے محفوظ رہا جائے؟
پیشاب زیادہ آنے سے بچنے کے لیے دیسی مرغی کی یخنی پرندوں کا گوشت، مچهلی پنجیری، السی کی پنیاں اور قہوہ کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ میتھی ،مولی، پالک گاجر، شلجم، سوبانجنے کے پھول اور مٹن کا استعمال بھی اس بیماری کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

Comments
Post a Comment