محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس نے بنوایا؟ عمران خان کی امیدوں پر پانی پھر گیا

محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس نے بنوایا؟ عمران خان کی امیدوں پر پانی پھر گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سابق وزیر اعظم کے کہنے پر بنایا گیا ہے۔ کامران مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر نواز شریف نے کروایا ہے، انہوں نے سابق وزیر اعطم سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔

رہنما جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بھی غصہ نکالنے کیلیے محمود اچکزئی کا نوٹیفکیشن کروایا، اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے، محمود اچکزئی جے یو آئی (ف) کے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں، پارٹی نے بھی ان کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ آج عمران خان کے نامزد کردہ محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کی منظوری دے دی۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلا لیا جہاں تعیناتی کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے نااہل اور ممبر قومی اسمبلی کے منصب سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کیلیے سینئر سیاستدان اور آئین پاکستان بحالی تحریک کے سرکردہ رہنما محمود اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔

Comments