آج کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک ایسا منظر نظر آیا جس نے دل ہلا دیا۔ ایک خاتون نئی گاڑی چلا رہی تھیں، اگلی نشست پر ان کا بچہ آرام سے بیٹھا تھا، جبکہ اسی گاڑی کے پچھلے حصے میں کھلی سردی میں ایک آٹھ نو سال کی بچی اپنی گود میں ایک سال کا معصوم بچہ لیے بیٹھی تھی۔ یہ صرف ایک منظر نہیں بلکہ ہماری معاشرتی بے حسی کی عکاسی ہے۔ دولت سہولت تو دے سکتی ہے، مگر انسانیت، احساس اور ہمدردی نہیں خرید سکتی۔ ایسے مناظر ہمیں رک کر سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔

Comments
Post a Comment