آخر کار حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے بڑا اعلان کر ہی دیا

آخر کار حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے بڑا اعلان کر ہی دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔انہوں نے لاہور میں شہریوں کے لئے بہترین ٹریفک پلان تیار کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ شہری بسنت کے دنوں میں بلا تکلف سفر کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ کے مطابق بسنت کے تہوار میں پنجاب کی ثقافت کو بھرپوراندازمیں اجاگرکیا جائے گا اورعوام کو اپنی خوشیاں واپس ملیں گی۔

مریم نواز نے بتایا کہ اس سال بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی، شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 لاکھ موٹر سائیکل کے لئے ڈور سے بچاؤ کے لیے مفت وائر فراہم کی جا رہی ہے۔بسنت سے قبل پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف 621 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور ڈور یا پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی پر سخت سزا ہوگی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران چرخی ڈور کی اجازت نہیں ہوگی اور غلط ڈور استعمال کرنے والے افراد کو 5 سال قید اور جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 35 انچ سے بڑی پتنگ اور 40 انچ سے بڑے گڈے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔مزید برآں، بسنت کے دنوں میں لاہور میں 500 فری بسیں چلائی جائیں گی تاکہ شہری آسانی سے نقل و حمل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات عوام کی حفاظت اورخوشیوں کے تحفظ کیلئے کئے جا رہے ہیں تاکہ بسنت کا تہوار روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جا سکے۔

Comments