سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) سرکاری اور نجی اسکولوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعطیلات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شدید سرد موسم کے باعث پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی تعطیلات 10 جنوری سے 17 جنوری 2026 تک بڑھا دی گئی ہے اور اسکول 19 جنوری کو کھلیں گے۔

تاہم پنجاب حکومت یا اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں کسی قسم کا اضافہ یا تبدیلی کا اعلان نہیں کیا اور وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، پنجاب کے تمام اسکول اور کالجز شیڈول کے مطابق ہی اپنے معمول کے اوقات میں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا اور تعلیمی سرگرمیاں 12 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

Comments