رات گئے انتہائی افسوسناک خبر: طیارہ گر کر تباہ ، بڑی ہلاکتیں

رات گئے انتہائی افسوسناک خبر: طیارہ گر کر تباہ ، بڑی ہلاکتیں...

نیو یارک(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مین میں برفانی طوفان کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بنگور مین سے 8 افراد کو لے جانے والا نجی جیٹ گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ بومبارڈیئر چیلنجر 600 تھا جو ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔واضح رہے کہ امریکا کی 22 ریاستوں میں خطرناک برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو گئی ۔ کئی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث درجہ حرارت منفی 29 ڈگری تک گر گیا۔

Comments