عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔پیٹرول کی قیمت میں زبردست کمی

عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔پیٹرول کی قیمت میں زبردست کمی...

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صوبائی کابینہ تمام چیلنجز کے باوجود عوامی خدمت میں مصروف ہے۔ اور اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھا رہا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو قبیلے کا سربراہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک متحرک اور فعال کابینہ کام کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی کی لہر ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک پوری قوت سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اور ریاست اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ، کابینہ کے ارکان اور صوبائی سیاسی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان کابینہ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی جنگ میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں اہم قائدانہ کردار ادا کیا۔

Comments