میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ :میں نے ایک ڈرامہ کرنے مری جانا تھا جب گھر سے روانہ ہونے لگا تو

میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ :میں نے ایک ڈرامہ کرنے مری جانا تھا جب گھر سے روانہ ہونے لگا تو...

میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ۔۔۔۔۔ میں نے ایک ڈرامہ کرنے مری جانا تھا جب گھر سے روانہ ہونے لگا تو میری ماں نے کہا بیٹے آج نہ جاؤ ، جمعے کو چلے جانا ، اس روز بدھ کا دن تھا ۔۔۔ لیکن ڈرامہ بہت اہم تھا اور میں وعدہ کر چکا تھا ۔ میں میاں چنوں سے لاہور اور پھر مری چلا گیا ، جب مری کے ایک ہوٹل پہنچا تو ذولقرنین حیدر اور یونس بٹ صاحب ہوٹل کے دروازے پر کھڑے تھے مجھے دیکھ کر بولے گھر فون کرو تمہارے گھر میں کوئی پرابلم ہے ، میں نے ہوٹل کے فون سے گھر رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ میری والدہ فوت ہو گئی ہیں ، مجھ پر قیامت ٹوٹ پڑی، مری سے واپس میاں چنوں آتے سارا راستہ میں سوچتا اور روتا رہا کہ میں نے والدہ کی بات کیوں نہیں مانی ، جبکہ میں نے ساری زندگی کبھی والدین کی ۔۔۔۔۔نافرمانی نہیں کی ۔۔۔۔۔ افتخار ٹھاکر اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ بتاتے ہوئے رو پڑے۔

Comments