چکوال: جگری دوست سے اپنی پہلی رات کی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار

چکوال: جگری دوست سے اپنی پہلی رات کی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار

چکوال : شوہر دوست سے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنواتارہا، دونوں گرفتار اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ کے علاقے
دوالمیال میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر اپنی نئی نویلی بیوی کو بار بار دوست کے ساتھ زبر دستی جسمانی تعلقات پر مجبور کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی کے صرف دوماہ کے دوران کئی بار جبری زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔
خاتون نے ہمت کر کے اپنی والدہ کو تمام حقیقت بتائی جس پر والدہ نے تھانہ چوآ سیدن شاہ میں مقدمہ درج کروایا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شادی جون میں محمد اسلام نامی شخص سے ہوئی تھی، جو اپنے دوست اسماعیل شاہ کو گھر بلا کر بیوی کو زبردستی اس کے حوالے کرتا رہا۔ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments