راولپنڈی: دھمیال میں کمسن بچی کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ بالیاں برآمد
راولپنڈی (امجد محمود ستی) دھمیال کے علاقے میں دو دن قبل معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو جدید تکنیکی وسائل اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا گیا اور اسے دھمیال میں واقع اس کے گھر سے ہی دبوچ لیا گیا۔ گرفتاری کے فوری بعد ملزم نے بچی کے کانوں سے نوچی گئی بالیاں موقع پر ہی برآمد کروا دیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا اور سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزم کو بالیاں نوچ کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جبکہ اس دلخراش واقعے کے بعد ننھی بچی کی روتے ہوئے گھر جانے کی ویڈیو نے شہریوں کے دل دہلا دیے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدِباب ہو سکے۔

Comments
Post a Comment