امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایک خآتون مینڈی اپنے پاکستانی داست ساجد خان سے شادی کے ارادے سے پاکستان پہنچ گئیں۔ ساجد کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر اپر سے ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق مینڈی ساجد کی دعوت پا پاکستان آئیں۔ ساجد نے پولیس کو بتایا کہ انہیں کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ بہت جلد نکاح کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
ساجد اور مینڈی کی دوستی دو سال قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ گہری ہوتی گئی۔ بعد ازاں مینڈی نے ساجد کو شادی کی پشکش کی جسے ساجد نے خوشی سے قبول کیا۔ دونوں نے اپنے خاندان کو اعتماد میں لے کر شادی کا فیصلہ کیا۔
اتوار کے روز ساجد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پھولوں کے گلدستے کے ساتھ مینڈی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ مینڈی کو اپنے گاؤں لے گیا، جہاں مقامی لوگوں نے غیر ملکی مہمان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔
مینڈی پیشے کے لحاظ سے ایئر ہوسٹس ہیں، نے اپنے پہلے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نہایت خوبصورت اور مہمان نواز ملک ہے۔ ساجد کے مطابق وہ دونوں جلد مقامی رسم و رواج اور اسلامی طریقے سے نکاح کریں گے۔

Comments
Post a Comment