سونے کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ، سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ، سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 500روپے کا بھاری بھرکم اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 89 ہزار 362روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 431روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549روپے تک جاپہنچی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 895روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 84 ہزار 600روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں چاندی کی قیمت 9 ہزار 782روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ سونے اور چاندی کی یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے رجحان کی عکاس ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں 4 ہزار 595ڈالرز فی اونس کی سطح پر فروخت ہونے والے سونے کی قیمت میں فی اونس 75ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 670ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

Comments