شہرت اور دولت کے آگے بڑی بڑی حسینائیں دل ہار جاتی ہیں اب پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کا۔۔۔

شہرت اور دولت کے آگے بڑی بڑی حسینائیں دل ہار جاتی ہیں اب پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کا۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ منسوب تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 2010 میں ویرات کوہلی کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی کوہلی سے صرف ایک روز کیلئے ملاقات ہوئی، اور اس کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی نجی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے جہاں ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے حوالے سے گفتگو کی، وہیں ان سے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

عبدالرزاق نے بہو بلی فیم بالی ووڈ ایکٹریس سے متعلق سوال پر پہلے تو ہنس پڑے اور پھر کہا کہ تمنا بھاٹیہ اچھی اداکارہ ہیں اور وہ سب کو ہی اچھی لگتی ہیں۔

سابق آل راؤنڈر نے اداکارہ کو پسند کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کیمرے کے سامنے تو سب ہی لڑکیاں خوبصورت لگتی ہیں۔ تاہم انہوں نے تمنا بھاٹیہ سے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمنا بھاٹیہ سے 12 سال قبل ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تھی، جس پر لوگ آج تک سوال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیہ کی 12 سال قبل ایک جیولری شاپ پر لی گئی تصویر کئی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

اسی تصویر کی بنیاد پر 2020 میں بھارتی میڈیا نے دونوں کی شادی کی خبر دی تھی، جو جھوٹی نکلی۔

گزشتہ دنوں بھی تمنا بھاٹیہ سے اسی تصویر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس تصویر سے جڑی خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلا وجہ ان کی پاکستانی کرکٹر سے شادی کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

Comments