شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے حیران کن پیشگوئی کردی

شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے حیران کن پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مغربی ہواوں کے ملک میں داخل ہونے کے باعث کل ملک میں بارش کا امکان ہے۔ پاکستان میں مغرب سے بارش لانے والے نظام کے داخل ہونے کے باعث پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانوں میں دھند اور سردی جاری رہنے کا امکان ہے، اور ملک کے مغربی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ مری اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 تا 25 جنوری کے درمیان ملک میں کسی غیر معمولی یا تاریخی سردی کی لہر کا امکان نہیں ہے۔ ڈائریکٹر جنرل موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ اگلے ہفتے مغربی ہوایں پاکستان میں داخل ہوں گی، اور صرف بارش کے بعد ہی سموگ اور دھند میں کمی آئے گی۔

Comments