عمران خان کی رہائی متوقع ، سکیورٹی سخت : راستے بلاک کردیئے گئے

عمران خان کی رہائی متوقع ، سکیورٹی سخت : راستے بلاک کردیئے گئے

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے چھ ناموں کی فہرست بھیجی گئی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا روز، گزشتہ روز چھ ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی۔

ملاقات کی فہرست میں 6 لوگوں کا نام شامل کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قیادت کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال بھی دی گئی ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پانچ مقام پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی ، داہگل ،فیکٹری ناکے،کورگھ پور،گیٹ نمبر 1 اور 5 پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی، راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔

Comments