راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی3 رکنی ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی ہے، ڈاکٹرز اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کریں گے۔
’’جنگ ‘‘ نے اڈیالہ جیل کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ جیل انتظامیہ کو دی جائے گی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ معمول کی کارروائی ہے۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اس سے قبل بھی بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرچکی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کیا جاتا ہے۔

Comments
Post a Comment