نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد گھروں اور لاکروں میں پڑے پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنے گا

نئے کرنسی نوٹ آنےکےبعدگھروں اور لاکروں میں پڑے پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے کے بعد عوام کے پاس گھروں اور لاکروں میں پڑے پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنے گا۔ نئی کرنسی کے حوالے سےاہم حقائق سامنے آ گئے۔ نئی کرنسی کے حوالے سےاہم حقائق سامنے آ گئے۔

نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہوں گے یا نہیں؟
وفاقی حکومت نے تمام مالیتوں کے مکمل نئے سکیورٹی فیچرز سے آراستہ نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی عوام میں یہ سوال پوچھا جانے لگا کہ تمام مالیتوں کے نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے کے بعد پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا ہو گا۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے بینکوں سے زیادہ کرنسی گھروں میں رکھی ہوئی ہے، بعض لوگوں نے اپنی دولت کرنسی نوٹوں کی شکل میں بینکوں کے لاکروں میں بھی رکھی ہوئی ہے۔
نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ہی یہ سوال عوامی ھلقوں میں گردش کر رہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہو سکیں گے یا نہیں۔ پرانے نوٹوں کا اب کیا بنے گا۔

اب اس حوالےسے اہم خبر آگئی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے 10 روپے سے لے کر 5000 روپے تک تمام مالیتوں کے نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن اور بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ آئیں گے۔ نئے نوٹوں کی شہریوں کو ترسیل کے بعد بینک جو کیش اپنے کنزیومرز کو فراہم کریں گے وہ صرف نئے نوٹ جاری کریں گے اور پرانے نوٹ بھی کچھ عرصہ تک استعمال کئے جا سکیں گے۔

اس سال نئے کرنسی نوٹوں کے ساترھ حکومت نے پہلی بار پلاسٹک (پولیمر) کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ پلاسٹک کرنسی نوٹ تجرباتی بنیاد پر لایا جا رہا ہے۔ اس کے کچھ عرصہ تک استعمال کے بعد حکومت یہ طے کرے گی کہ پلاسٹک کرنسی ہمارے لئے کیسی ہے۔

پرانے کرنسی نوٹوں کے متعلق تشویش میں مبتلا عوام کے لئے خبر یہ ہے کہ نئے نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے۔حکومت انہیں مرحلہ وار ختم کرے گی۔

نوٹوں کی تبدیلی کے لئے سٹیٹ بینک اور دیگر تمام بینکوں کو ایک مخصوص ٹائم لائن (مدت) دی جائے گی، جس کے دوران شہری اپنے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کروا کر نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔

نئے کرنسی نوٹ رواں سال (2026) کے دوران ہی مارکیٹ میں آ جائیں گے۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے کی کرنسی گردش میں ہے۔ بہت سے لوگوں نے ٹیکس سے بچنے کے لئے اپنی دولت چھپا رکھی ہے، بہت سے لوگوں نے اپنی چھپائی ہوئی دولت ساری یا اس کا کچھ حصہ کرنسی نوتوں کی شکل میں گھروں میں چھپا رکھا ہے۔

حکومت تمام بینکوں کو ہدایت دے گی کہ وہ پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں سے تبدیل کرنے کے لیے واضح ٹائم لائن جاری کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ نہ صرف سیکیورٹی کے لحاظ سے مضبوط ہوں گے بلکہ ملک میں مالی لین دین کو مزید آسان اور محفوظ بنائیں گے۔

Comments