سردی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟ پی ڈی ایم اے کے الرٹ نے عوام کے چھکے چھڑا دئیے

سردی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟ پی ڈی ایم اے کے الرٹ نے عوام کے چھکے چھڑا دئیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ،دھند سے معمولات زندگی متاثر، موٹرویز بند کر دی گئیں، ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا۔ عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شدید دھند کے باعث ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل ، ایم 2ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری،ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند ہے ، ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ اور ایم 5 شیر شاہ سے سکھر تک بند ہے ،ایم 11 لاہور سے سمبڑیال اور ایم 14انجرا سے عیسیٰ خیل تک بند ہے ،سیہون سے لاڑکانہ تک مختلف مقامات پرحدِ نگاہ 10 سے 30 میٹر رہ گئی۔

Comments