گاڑی خریدنے والے افراد کے لیے خو شخبری !گاڑی سات لاکھ روپے تک سستی ہوگئی

گاڑی خریدنے والے افراد کے لیے خو شخبری !گاڑی سات لاکھ روپے تک سستی ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) چنگان پاکستان نے اوشان ایکس7 فیوچرسینس 5-سیٹر کے لیے نیا سال کا ایک بڑا رعایتی پیکج بھی متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت محدود وقت کے لیے مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

قیمت 9,149,000 روپے سے کم کر کے 8,699,000 روپے کر دی گئی ہے، جو کہ 450,000 روپے کی براہِ راست کمی ہے۔اس کم شدہ قیمت پر دو سال کی پرانیٹک پریونٹیو مینٹیننس کی اضافی سہولت بھی دی جا رہی ہے، جس کی قیمت 250,000 روپے ہے۔ اس سے کل فائدہ 7 لاکھ روپے بنتا ہے۔یہ پیشکش صرف 5-سیٹر ویرینٹ فیوچرسینس پر لاگو ہے، اور یہ محدود وقت اور محدود مقدار کے لیے دستیاب ہوگی۔اوشان ایکس 7 کو جدید مڈ سائز ایس یو وی کے طور پر مارکیٹ کیا جا رہا ہے، جو وسیع اور جدید ڈیزائن، جدید حفاظتی اور آرام دہ خصوصیات، اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مناسب قیمتوں کے لحاظ سے مڈ سائز ایس یو وی مارکیٹ میں بہت کچھ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو ملک بھر میں موجود مجاز ڈیلرشپ سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ اس نئے سال کے آفر سے فائدہ اٹھا سکیں۔مزید معلومات کے لیے آپ چانگان کی کسٹمر ہیلپ لائن نمبر 021-111-116-265 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔آفر کی کوئی توسیع نہیں ہوگی، اور یہ آفر صرف دستیاب اسٹاک کے اختتام تک ہی دستیاب ہے۔

Comments