پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ متوقع، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری

پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ متوقع، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں خیبر پختونخواہ ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 فروری کے مجوزہ احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے بعد ایوان میں اپوزیشن کے مجموعی پارلیمانی لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے مختلف قائمہ کمیٹیوں میں دیے گئے استعفوں کی واپسی کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک تحفظ آئین کے دورہ سندھ سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کی خوشی میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

Comments