سچ کہتے ہیں موت کا وقت اور جگہ مقرر ہے ، تقدیر انسان کو گھیر کر اس جگہ لے جاتی ہے ۔۔۔۔مظفر گڑھ کے علاقہ شہر سلطان کے سگے چار بھائیوں کی اچانک افسوسناک موت نے پورے شہر کو رلا دیا ،فوت ایک ہوا تھا میتیں چار بھائیوں کی آ گئیں ، گبول فیملی کا نوجوان جمشید خان گزشتہ روز کراچی میں مزدوری کے دوران جاں بحق ہوا، سوگوار بھائی روتے پیٹتے ان کی میت ایک ایمبولینس میں آبائی گاؤں واپس لارہے تھے، ظاہر پیر کے قریب اس ایمبولینس کو بھی حادثہ پیش آگیا جس میں باقی تین بھائی محمد سلیم،زاہد ،محمد شاہد اور ایک ڈرائیور بھی موقع پر دنیا سے رخصت ہوگئے ، میتیں جب علاقے میں پہنچیں تو پورا شہر اشکبار تھا ۔۔۔۔۔اللہ کریم مرحومین کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین۔

Comments
Post a Comment