لاہور (نیوز ڈیسک)مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر سے منسوب ایک غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مبینہ طور پر پانچ منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل ویڈیو کو بعض صارفین لنکس کے ذریعے شیئر کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد اسے براہ راست اپنی پوسٹس میں اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو جنسی نوعیت کے مواد کے طور پر پروموٹ کی جا رہی ہے اور کئی صارفین اسے علینہ عامر کی 5 منٹ 24 سیکنڈ کی ویڈیو کے عنوان سے وائرل کرنے میں ملوث ہیں، جبکہ علینہ عامر نے اس ویڈیو کو خود سے منسوب جعلی ویڈیو قرار دے دیا۔
ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اس ویڈیو کو جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق یہ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی غرض سے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

Comments
Post a Comment