ماننا پڑے گا کہ غلط کاموں میں دماغ چلانے میں پاکستانیوں کا کوئی جواب نہیں،3 نوجوانوں نے لنگڑا ، گونگا اور اندھا بن کر
ماننا پڑے گا کہ غلط کاموں میں دماغ چلانے میں پاکستانیوں کا کوئی جواب نہیں،3 نوجوانوں نے لنگڑا ، گونگا اور اندھا بن کر
مان گئے :غلط کاموں میں دماغ چلانے میں پاکستانیوں کا کوئی جواب نہیں ۔۔۔۔ لاہور کی تاریخ کا انوکھا موٹرسائیکل چور گیینگ گرفتار ۔۔۔۔ لنگڑا ، گونگا اور اندھا بن کر تین نوجوان کیسے حیران کن اور کامیاب وارداتیں کرتے رہے ؟ سمن آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا۔
چند روز قبل لاہور سمن آباد پولیس نے تین ایسے موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک لنگڑا دوسرا گونگا اور تیسرا اندھا تھا ۔۔۔ ان کا طریقہ واردات خاصا حیران کن اور دلچسپ تھا ۔۔۔ پہلے ایک ٹانگ سے محروم لنگڑا ملزم بیساکھیوں پر چلتا ہوا کسی موٹر سائیکل کے قریب کھڑا ہو جاتا اور ماسٹر چابی لگا کر اسکا ہینڈل لاک کھول دیتا ، پھر یہ وہاں سے چلا جاتا ۔۔۔۔ اسکے بعد گونگا وارداتیا آتا اور یہ ارد گرد کا جائزہ لے کر موٹرسائیکل کو سٹارٹ کردیتا ، اسکے بعد یہ بھی وہاں سے کھسک جاتا ، اس دوران تیسرا ایک آنکھ سے اندھا نوجوان قریب ہی موجود ہوتا وہ آتا اور سٹارٹ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر اسے وہاں سے نکالتا ۔۔۔ یہ آہستہ آہستہ بائیک چلاتا اپنے دو ساتھیوں کے قریب پہنچ جاتا جو اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار اسکے آگے جارہے ہوتے ۔۔۔ایک آنکھ سے اندھا ہونے کی وجہ سے یہ ہمیشہ چوری شدہ موٹرسائیکل انکے پیچھے لگا کر اس ایریا سے اپنے ٹھکانے تک لے جاتا ۔۔۔۔۔ سمن آباد پولیس نے سب سے زیادہ بائیک چوری والے مقامات کا باریک بینی سے جایزہ لیا مارکیٹوں اور دیگر مقامات کے کیمروں پر نظر رکھی گئی آخر یہ تینوں یعنی لنگڑا گونگا اور اندھا کئی مقامات پر ایک ساتھ نظر آئے ، آخر ایک روز یہ تینوں ایک مشترکہ واردات میں اس وقت گرفتار کر لیے گئے جب لنگڑا اور گونگا گیم ڈال چکے تھے جبکہ تیسرا یعنی ایک آنکھ سے اندھا سٹارٹ موٹرسائیکل پر سوار ہورہا تھا ۔۔۔۔ دوران تفتیش ملزمان نے دلچسپ انکشاف کیا کہ کئی بار ٹریفک وارڈنز اور پولیس نے انہیں روکا مگر چوری شدہ موٹرسائیکل والا ایک آنکھ سے اندھا وارداتیا فوری بہانا لگاتا جناب مجھے شوگر ہے ، ایک آنکھ بھی ختم ہو چکی ہے دوائی لینے جارہا ہوں میں کاغذات کہاں ڈھونڈتا پھروں اور پولیس والے ترس کھا کر اسے جانے دیتے ۔۔۔۔ ریکارڈ سے پتہ چلا کہ لنگڑا گونگا اور اندھا یہ گیینگ لگ بھگ 160 وارداتیں ڈال چکا تھا جبکہ پولیس ریکارڈ میں یہ تینوں مجموعی طور پر درجنوں وارداتوں میں مطلوب بھی تھے۔

Comments
Post a Comment