ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی ؟ وجہ سامنے آ گئی

ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی ؟ وجہ سامنے آ گئی

لاہور: انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کمی کی وجہ بیان کر دی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کے باعث 15 لاکھ روپے کا فرق پڑا، جبکہ 10 لاکھ روپے ہم نے اپنے منافع (مارجن) میں سے کم کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کمی ہر جگہ زیرِ بحث ہے۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی مقبول آف روڈ ایس یو وی ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں غیر معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ حالیہ برسوں میں ملک کی کسی بھی بڑی کار کمپنی کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی قیمت میں کمی ہے۔

25 لاکھ روپے کمی کے بعد فورچیونر کی نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 25 لاکھ 70 ہزار روپے کمی کے بعد فورچیونر V کی نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Comments