16 جنوری سے اسکولز صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

16 جنوری سے اسکولز صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

پشاور : سردی کے پیش نظر ایک اور صوبے میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، نئے اوقات کار 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانوں میں شدید سردی کی لہر کے باعث صوبائی حکومت نے سردیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

تعلیم محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ نئی اسکول ٹائمنگز 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی۔

صوبے کے تمام پرائمری اسکول صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھولیں گے، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:20 بجے تک تعلیم فراہم کریں گے۔

اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سخت سرد موسم سے بچانا اور تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے روکنا ہے۔

یاد رہے سندھ حکومت نے بھی صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

سندھ کے تعلیمی وزیر سردار شاہ کے حکم پر تمام سرکاری اور نجی اسکول صبح 9:00 بجے کھلیں گے، تاہم اسکول بند ہونے کے اوقات ویسے ہی رہیں گے۔ یہ نئے اوقات 16 جنوری سے 26 جنوری تک نافذ ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سردیوں کی تعطیلات میں ایک ہفتہ اضافہ کرتے ہوئے اسکولوں کی دوبارہ آغاز کی تاریخ 19 جنوری مقرر کی ہے۔

Comments