بڑی خبر۔۔۔۔یہ ہوئی ناں بات، اب15 ماہ تک چینی ’’مفت‘‘ ملے گی

بڑی خبر۔۔۔۔یہ ہوئی ناں بات، اب15 ماہ تک چینی ’’مفت‘‘ ملے گی

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مہنگائی کے ستائے افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ انہیں 15 ماہ یعنی سوا سال تک چینی بالکل مفت ملے گی۔

دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی نے متوسط طبقے کا بجٹ متاثر اور غریبوں کا دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل کر دیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد روزمرہ کھانے پینے میں استعمال ہونے والی اشیا بھی خریدنے سے قاصر ہیں۔

ایسے ہی غریب افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے 15 ماہ تک مفت چینی دی جائے گی۔ تاہم یہ مفت چینی بھارتی راجدھانی دہلی کے ضرورت مند خاندانوں کو دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے انہیں مفت چینی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

دہلی حکومت کا یہ فیصلہ جنوری 2026 سے مارچ 2027 تک نافذ العمل رہے گا اور اس پیشکش سے تمام اے اے وائی کارڈ ہولڈرز مستفید ہو سکیں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا نے کہا کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی فلاح وبہبود دہلی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Comments