اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ ہونڈا نے بینک الفلاح کے تعاون سے ایک نیا اسکیم متعارف کرایا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل آسان اقساط پر بغیر سود کے خریدی جا سکتی ہیں۔
اس اسکیم کے تحت ہونڈا کے مشہور ماڈلز سی ڈی 70، سی جی 125 اور سی جی 150 ماہانہ اقساط پر بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں، جو موجودہ مہنگائی کے دور میں نئی موٹرسائیکل خریدنے کو نسبتاً آسان بنا دے گا۔ بینک حکام کے مطابق اس اسکیم میں کوئی سود نہیں لیا جائے گا، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور موٹرسائیکل کی دستیابی اسٹاک کی بنیاد پر ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے اب تقریباً 26,650 روپے کی ماہانہ اقساط میں خریدا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سی جی 125 اور سی جی 150 بھی بغیر سود کے اقساط کے ساتھ دستیاب ہیں، جو صارفین کو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے سے بچائیں گی۔موٹر سائیکل کی بکنگ، شرائط و ضوابط، اور اہلیت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے صارفین بینک الفلاح کے ہیلپ لائن یا اس کے سرکاری رابطہ چینلز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments
Post a Comment