ایک سٹیج ڈانسر کے عشق نے مالدار کباڑیے کا کیسے کباڑہ کیا؟

مجرے کے شوقینوں کے لیے سبق آموز سچی کہانی : مٹھو بٹ کا کئی برس قبل کاروبار کے سلسلے میں لاہور آنا ہوا ، ایک دن انکا دل چاہا تھیڑ دیکھنے کا تو چلے گئے اسٹیج پر شیزا بٹ موجود تھی ، اس نے مٹھو بٹ کو لبھانے کے لیے

تمام گر استعمال کیے اور انہیں اپنا نمبر بھی بھجوا دیا ، کچھ روز بٹ صاحب شیزا بٹ پر پیسے نچھاور کرتے رہے ایک روز شیزا بٹ نے انکے گودام میں کسی کو بھیجا اور کچھ روپے مانگے ، بٹ صاحب نے پیسے بھجوا دیے ۔ اب شیزا بٹ اور مٹھو بٹ ایک دوسرے پر دل وجان سے فدا ہو چکے تھے ، چنانچہ بٹ صاحب کے بقول انہوں نے بغیر نکاح کے شیزا کے ساتھ رہنا شروع کردیا ، یہ سلسلہ تین سال چلا وہ شیزا کو پیسہ کھلاتے رہے اور وہ انہیں قربت فراہم کرتی رہی ، ایک روز شیزا کی فیملی سے کسی نے انہیں کہا کہ اگر رہنا ہے تو نکاح کرکے رہو کیوں گناہ گار ہو رہے ہو چنانچہ مٹھو بٹ نے شیزا بٹ سے نکاح کر لیا ، یہ رشتہ 11 سال چلا اور پھر ایک روز شیزا بٹ کو نہ جانے کیا ہوا اس نے مٹھو بٹ پر شرمناک الزام لگا دیے ۔۔۔۔ مٹھو بٹ اپنا کباڑہ کر چکے تھے اچھی بھلی دو بیویوں کو طلاق دے چکے تھے ، کافی پیسہ شیزا بٹ پر خرچ کر چکے تھے مگر اس کا حاصل کیا ہوا ۔۔۔ مالی نقصان ، گھر تباہ اور ہر طرف بدنامی ۔۔۔ مٹھو بٹ کے مطابق سٹیج اداکارائیں صرف پیسے کی پجاری ہوتی ہیں اور ان میں وفا نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی

Comments