اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی
سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سردار شاہنواز اختر کو ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی بہتر کارکردگی کے اثرات آزاد کشمیر تک پہنچ رہے ہیں۔
تقریب کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنان نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

Comments
Post a Comment