بڑی خبر: ایکس سروس مین سوسائٹی کا پی ٹی آئی اور عمران خان کے حوالے سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان نے جنرل عاصم منیر کے بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ایکس سروس مین سوسائٹی نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت قومی سلامتی اداروں کے خلاف کھل کر سامنے آگئی،یہ سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت بن گئی ان پرمکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے ۔

کوآرڈینیٹر چودھری عبد العزیز نے کہا ہے کہ ایکس سروس مین سوسائٹی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے،فیلڈ مارشل کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی ہندوستان اور دہشتگردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے،پی ٹی آئی دہشت گردوں کی سہولت کار بن چکی ہے پابندی لگنی چاہیئے،ایکس سروس مین سوسائٹی کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو صرف حکومت چاہیئے اگر مل جائے تو یہ فیلڈ مارشل کے گیت گانا شروع کر دیں گے ۔

سوسائٹی کا مزید کہناتھا کہ 9مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کر کے بانی پی ٹی آئی کو سزا دی جائے،بانی پی ٹی آئی نو مئی کا ملزم ہے اسے فوری طور پر سزا دی جائے ۔ ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پاگل خانے میں داخل کروایا جائے ۔

Comments