اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحریک انصاف کی بڑی وکٹ لے اڑی۔ذرائع کے مطابق سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے تیارہے،انہوں پارٹی قیادت سے ملاقات کی،مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے سردار میر اکبر خان کی شمولیت کی منظوری دے دی۔
باغ پیپلز پارٹی کے جلسے کے بعد ن لیگ کی جارحانہ اننگز کھیلنے کو تیار ہے،پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر اور اعلی سطحی وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی،سردار میر اکبر خان نے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد شمولیت کا جلد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار میر اکبر خان کا کہنا تھا کہ فکری اور نظریاتی طور پر ہم مسلم لیگ ن کے قائد محمدشریف کے قریب ہیں،مسلم لیگ ن نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی عوام کی بھرپور خدمت کی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجودہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

Comments
Post a Comment