اِنا لِلہ وَ اِنا اِلیہ رَاجعون۔۔۔ اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اِنا لِلہ وَ اِنا اِلیہ رَاجعون۔۔۔ اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال کی منتقلی کے دوران ایک قیدی جان کی بازی ہار گیا۔

جیل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ جیل میں قید تین ملزمان کو دل کی تکلیف کے باعث امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا، امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیے گئے 3 قیدیوں میں سے ایک راستے میں چل بسا۔

ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے قیدی کو ہسپتال نے لینے سے انکار کر دیا جبکہ دیگر دو ملزمان کو ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے قیدی کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں منشیات کا مقدمہ درج تھا اور وہ جیل میں سزا کاٹ رہا تھا جبکہ اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیے گئے بقیہ دو قیدی قتل کے مقدمات میں نامزد ملزمان ہیں۔

Comments