سفاکیت کی انتہاہ باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کی جان لے لی

بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں سفاکیت کی انتہاء باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان ق ت ل کرنے کے بعد لاش

کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے مقتولہ بچی کو 25 سال قبل ایک خاتون امیر مائی نے گود لیا تھا افسوسناک واقعہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کے علاقہ سکھیل میں پیش آیا۔ مقتولہ سلمہ جبین جو کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی گریجویٹ تھی اور پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔جس کے لئے اس نے آپنے گھر والوں راضی بھی کیا، ایک ماہ قبل ہی اسکے باپ طالب حسین نے شادی کی رضامندی ظاہر کرکے تاریخ طے کر دی جو کہ 2025-12-12 قرار پائی، لیکن اپنی بیٹی کی پسند کی شادی ہونا برداشت نہ ہوا، اسی بنیاد پر اسکے باپ اور بھائیوں نے شادی سے 2 دن قبل 2025-12-10 کی رات سلمیٰ جبین کو بیدردی سے ق ت ل کرکے کھیتوں میں پھینک دیا۔

Comments